ڈرامہ مٹی دے باوے میں اداکارہ امر خان نے مداحوں کو رلا دیا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈراما مٹی دے باوے میں زریہ کے کردار میں اداکارہ امر خان کی رنج و الم سے بھرپور جذباتی اداکاری نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ڈرامے کے ایک رقت آمیز منظر میں پنجابی گانے کے ذریعے اپنے کردار کے غم کا اظہار کرنے پر صارفین ان کی اداکاری کی بے حد تعریف کر رہے ہیں۔اس سنسنی خیز اور جذباتی منظر میں زریہ کا کردار ادا کرنے والی امر خان سیاہ لباس میں ملبوس لکڑی کے ایک دروازے کے پاس کھڑی ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک جوڑے کی فریم شدہ تصویر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں