امت مسلمہ میں اتحاد اوریکجہتی وقت کی ضرورت ہے

بر طانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی نے برطانیہ کے شہر ساؤتھمٹن میں اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مسلم اُمہ اپنے تمام تر باہمی اختلا فات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے۔ انہوںنے اپنے بیان میں پاکستا ن کی موجودہ صورتحال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے قومی یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔ استحکامِ پاکستان کی خاطر تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر ایک پیج پر جمع ہونا ہوگا۔مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اتحادِ امت اور ملی یکجہتی موجودہ دور کا سب سے اہم تقاضا ہے، جسکے بغیر پاکستان کا استحکام، سلا متی اور ترقی ممکن نہیں۔ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کا باہم متحد ہونا ناگزیر ہے۔اتحادِ امت کی اہمیت فکری اور عملی وحدت: اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مشترکات پر اتفاق کرنا۔قوی دفاع: ملک و ملت کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا۔استحکامِ پاکستان کے تقاضے رواداری کا فروغ: مسلک اور نظریات سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینا۔عدل و انصاف: معاشرے میں انصاف کی فراہمی سے پائیدار امن قائم کرنا۔معاشی و سیاسی استحکام: سیاسی تفرقہ بازی کو ختم کر کے ملک کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں