فیصل ا باد( سٹاف رپورٹر)باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے ۔یزیدیت مردہ باد حسینیت زندہ باد کا پیغام قیامت تک حق و باطل کی تفریق کرتا رہیگا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں شجاعت و بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی کربلا انسانیت کے تقدس کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں تاجر لیڈر شیخ محمد ہارون ،ن لیگی رہنما طارق جانباز نے ایام محرم کے سلسلہ میں مزہبی رواداری اور فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں تاجر لیڈر شیخ محمد ہارون نے کہا کہ شہید کربلا حضرت امام حسین کی سیرت مبارکہ کہ کا ہر ایک پہلوہمارے حکمرانوں اور عالم انسانیت کی رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہے۔




