امریکہ اور اسرائیل کا ایران کیخلاف بڑی فوجی کارروائی پر غور

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف ایک اوربڑی فوجی کارروائی کی تیاریوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔امریکی میڈیا کیمطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی,ملاقات میں ایران کے خلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائی کے امکانات پر غور کیا گیا، یہ ملاقات اسرائیل میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر ہوئی،جہاں پیٹ ہیگستھ نیتعینات امریکی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔رپورٹس کیمطابق پینٹاگون اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ملاقات سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے,تاہم ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔دریں ثناء ۔تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعوی کیا ہے کہ فورس کی عسکری صلاحیتیں ماضی کے مقابلے میں کم از کم ڈیڑھ گنا بڑھ چکی ہیں جبکہ جنگ میں شدت آنے کی صورت میں پاسداران انقلاب کے پاس مخالفین کو حیران کرنے والے نئے ہتھیار اور صلاحیتیں موجود ہیں۔ترجمان سردار محیبی کے مطابق پاسداران انقلاب کی عسکری طاقت میں مقداری اور معیاری دونوں سطحوں پر اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں، ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی پیداوار مسلسل جاری رہی ہے بلکہ اس میں مزید توسیع بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ہتھیاروں کی مار کرنے کی رینج، اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت اور تباہ کن طاقت میں بہتری لائی گئی ہے، جبکہ تیزی سے نئے ہتھیار بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔سردار محیبی نے خبردار کیا کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پاسداران انقلاب کی حیران کن صلاحیتیں سامنے آئیں گی۔ان کے بقول، جنگ میں شدت بڑھنے کی صورت میں پاسداران انقلاب کے ایسے ہتھیار اور صلاحیتیں سامنے آئیں گی جو مخالفین کے لیے غیر متوقع ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں