امریکہ اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب نے ٹرمپ ڈیجیٹل اثاثہ جات کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بو ہائنس سے ملاقات کی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاس میں ٹرمپ ڈیجیٹل اثاثہ جات کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ ‘بو’ ہائنس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بٹ کوائن، کرپٹو مائننگ اور غیرمرکوز انفرااسٹرکچر سمیت ڈیجیٹل اثاثوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان گلوبل ساتھ میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو، کرپٹو مائننگ زونز اور اے آئی ڈیٹا انفرااسٹرکچر کے لیے ایک جامع فریم ورک پر کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں