امریکہ کا یوٹرن،ایران معاملے پر بڑی تبدیلی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے موقف میں اہم تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حصول پر اسے اعتراض نہیں۔امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکا کا واضح پیغام ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار قابلِ قبول نہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے کی صورت میں ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کے طرز پر ایران کو بھی تجارتی اور پرامن جوہری توانائی کے حصول کے لیے افزودہ یورینیم فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو سول مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کی اجازت دینے میں کوئی اصولی اعتراض نہیں تاہم تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکا کی اولین ترجیح ہے۔کرس رائٹ نے واضح کیا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو امریکا سخت کارروائی سے گریز نہیں کرے گا اور ضرورت پڑنے پر ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں