NA168ضمنی انتخابات درخواستیں طلب

لاہور( بیورو چیف)الیکشن کمیشن نے این اے۔168، بہاولپورVکے ضمنی انتخاب کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں وصول کرنے کے لئے9ستمبر2026آخری تاریخ مقرر کر دی ۔ قانون کے مطابق یہ سہولت سرکاری ملازمین، آرمی کے افسران/ جوانوں،ان کی بیویوں اور بچوں کو بھی میسرہے، جو رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں بشرطیکہ وہ عمومی طور پر ایسی جگہ پر رہائش پذیر ہوں جو کہ ان کے حلقہ انتخاب کے علاوہ ہو۔اسی طرح افراد باہم معذوری بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں جو سفرکرنے کے قابل نہ ہوں اور ان کے پاس نادرا کی طرف سے جاری کردہ جسمانی معذوری کے لوگو والا قومی شناختی کارڈ موجود ہو۔مزید وہ قیدی جو کسی جیل میں قید یاحراست میں ہوں وہ بھی پوسٹل بیلٹ کے استعمال کے حقدار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں