لڑائی کی ویڈیو وائرل،DPOساہیوال کا نوٹس

ساہیوال (بیوروچیف) نئی آبادی علاقہ تھانہ سٹی ساہیوال میں لڑائی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا نوٹس فوری کاروائی کا حکم جاری پولیس تھانہ سٹی ساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے فریقِ مخالف کے 7 کس ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دورانِ لڑائی ملوث مدعی فریق کے بھی 2 افراد کو بھی نقص امن کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ شیدی بٹ، سمیر، ابوبکر وغیرہ کا عرفان وغیرہ کے گھر کے سامنے بیٹھنے کے معاملے پر اختلاف تھا۔ چونکہ فریقین کے گھر ساتھ ساتھ ہیں حالیہ واقعہ بارہ ربیع الاول کے سلسلہ میں لگائی گئی فلیکس پر اعتراض کے بعد پیش آیا، جس کے نتیجے میں پہلے خواتین کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی ہوئی، بعدازاں مرد حضرات بھی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر اینٹوں پتھروں سے وار کیے گئے۔پولیس کے مطابق عرفان، حیدر اور حسنین وغیرہ کا حسبِ ضابطہ میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ درخواست موصول ہونے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسرے فریق کے بعض افراد کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم تاحال ان کا میڈیکل یا باقاعدہ درخواست پولیس کو موصول نہیں ہوئی۔ پولیس تمام شواہد، میڈیکل رپورٹس اور فریقین کے بیانات کی روشنی میں غیر جانب دارانہ اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور لڑائی جھگڑے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں