امیتابھ بچن نے روزانہ 18گھنٹے کام کیا ، رجنی کانت

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے مالی بحران کے دوران تقریبا 90 کروڑ روپے کا قرض اتارنے کے لیے مسلسل 3 سال تک روزانہ 18 گھنٹے کام کیا، جبکہ اس وقت انہیں صحت کے متعدد مسائل کا بھی سامنا تھا۔رجنی کانت نے ایک تقریب کے دوران امیتابھ بچن کے مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد امیتابھ بچن نے اپنا سب کچھ دائو پر لگاتے ہوئے پروڈکشن کمپنی امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ (اے بی سی ایل)قائم کی، تاہم کاروبار میں ناکامی کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں