کریتی سیننAIسے پریشان، عدالت سے رجوع کر لیا

ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے غلط استعمال سے پریشان ہو کر عدالت سے رجوع کر لیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن نے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں اپنی پرسنالٹی اور پبلسٹی رائٹس کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ درخواست میں ان کے نام، تصویر اور شناخت کے دیگر پہلوئوں کا غیر مجاز استعمال شامل ہے۔جسٹس پروشیندر کمار کورو نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد ان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر اس حوالے سے ریکارڈ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ پیش کیے گئے فیصلوں اور دیگر تحقیقی مواد کا جائزہ لینے کے بعد ایک جامع حکم جاری کیا جائے گا، درخواست پر مزید سماعت29اکتوبر کو ہوگی۔یہ پیشرفت دہلی ہائیکورٹ میں پرسنالٹی رائٹس سے متعلق تنازعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان سامنے آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں