12

انتشار پھیلانے کی بجائے قانونی فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ معاشی استحکام اورسیاسی تنائو ختم کرنے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بہتر فیصلہ ہے تصادم اور جلائو گھیرئوا ملک کانقصان ہے۔ انہوں نے کہاکہ امیدہے بہت جلدملک کے معاشی اورسیاسی حالات بہترہوں گے اس کے لئے ضروری ہے کہ منفی سوچ کوترک کرکے ملک وقوم کی بہتری کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے۔ 9مئی اور 26نومبرکونظر انداز نہیں کیاجاسکتا-ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سول نافرمانی کی ضرورت نہیں انتشار کی بجائے قانونی فیصلوں کاانتظارکرنا چاہیے۔ جلائو گھیرائو سے کچھ کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کی ضرورت ہے جس کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عملی طور پر متحرک ہیں اورانہوں نے وسیع پیمانے پر مہنگائی میں کمی کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں