سرگودہا(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، پولیس افسرا ن، ضلعی انتظامیہ اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں آج ہونیوالے صوبائی امن و امان اجلاس کے فیصلوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی مکمل تائید کی۔ علمائے کرام اور کمیٹی اراکین نے کہا کہ شرانگیزی، نفرت یا انتشار پھیلانے کی اجاز ت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ حکومتِ پنجاب کا مؤقف بروقت اور درست ہے کہ ریاست کا ہدف صرف فساد پھیلانے والے عناصر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ سرگودہا میں امن و امان کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ انتظامیہ، پولیس اور امن کمیٹی مل کر صوبائی حکومت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔




