انتظامیہ تاجروں کو اعتماد میں لیکر بیوٹیفکیشن کا کام کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ فیصل آباد کے تاجروں کو اعتماد میں لے کر بیوٹیفکیشن کا کام شروع کرے جس بازار میں بیو ٹیفکیشن کا کام کرنا ہے اس بازار کے تاجرو ں کی رائے کو اہمیت دی جائے سب سے پہلے تاجروں کے کاروبار کو دیکھا جائے اگر تاجروں کے کاروبار ڈسٹرب ہو رہے ہیںتو بیوٹیفکیشن کا کام نہ کیا جائے شہر کو صفائی بجلی کی تاریں اور انکروچمنٹ کا خاتمہ کر کے خوبصورت کیا جا سکتا ہے پہلے ہر بازار کے کاروبار کو مد نظر رکھا جائے ورنہ لوگ تاجر سڑکوں پر نکل ائیں گے وہ پہلے ہی کاروباری حالات سے بہت پریشان ہیں برائے مہربانی حکومت پنجاب فیصل آباد کے تاجروں کے کاروبار کا خیال کریں ۔ ان کو مقروض ہونے سے پریشان ہونے سے بے روزگار ہونے سے بچائیں، حکومت پنجاب تاجروں کی مزدوروں کی دعائیں لیں بد دعائیں نہ لیں۔ لوگوں کے کاروبار حالات کو مدنظر رکھو لوگوں کو بے روزگار نہ کرو لوگوں کے کاروبار چلنے دو آٹھ بازاروں میں لگے ہوئے بیریل جلد ہٹائے گاہکوں کو سہولت چاہییتاکہ وہ آٹھوں بازاروں میں آ کر خریدداری کر سکیں اور دکانداروں کی دکان داری ہو سکے وہ اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کما کر باآسانی پیٹ پالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں