انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت اوپن ڈور پالیسی کا تسلسل جاری ہے، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو روزانہ کی بنیاد پر دفتر میں آئے ہوئے سائلین کے مختلف نو عیت کے مسائل سن رہے ہیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت عوام کو براہ راست اپنی شکایات اور مسائل ڈپٹی کمشنر سے پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے، جس سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے اور حکومتی سطح پر شفافیت اور جوابدہی کو فروغ مل رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کی شکایات کو جلد اور موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں