انجان گھڑ سوار رکاب میں پاؤں پھنسنے سے شدید زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھڑ سواری کا شوقین نوجوان پائوں رکاب میں پھنسنے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ70ج ب منصوراں کا رہائشی حمید عرف بگو گھڑ سواری کا شوقین تھا۔ جو کہ گھڑ سواری سے انجان تھا گزشتہ روز وہ گھوڑ ے پر سوار ہو کر گھڑ سواری کر رہا تھا کہ اچانک گھوڑا سر پٹ دوڑنے لگا تو اس کا پائوں رکاب میں پھنس گیا اور گھوڑا تیز رفتاری سے بھاگتے ہوئے اس کو کافی دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا اور وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ تاہم ایک کلو میٹر سے فاصلہ پر جا کر گھوڑ ا رکا تو اہل علاقہ نے اس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں