انسداد پولیو مہم 2تا5فروری تک جاری رہے گی

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت اجلاس میں رواں سال کی پہلی پولیو مہم کے انتظامات، ٹیموں کی تعیناتی اور تربیتی سیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مہم 2 سے 5 فروری تک جاری رہے گی۔ اجلاس میں پچھلی مہم کے سقم پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ڈی سی کی ہدایت پر ہر یونین کونسل کے لیے مائیکرو پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ ہر گھر اور ہر بچے تک پولیو کے قطرے بروقت پہنچ سکیں۔ ڈی سی نے اجلاس میں سختی سے ہدایت دی کہ کسی بھی علاقے میں پولیو ٹیموں کی غیر حاضری یا ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ایم اوز، محکمے اور رضاکار مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے علاقوں میں تعینات ہوں اور ہر بچے تک قطرے پہنچانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر یونین کونسل میں سو فیصد کوریج لازمی ہے اور کسی بھی کمی کی صورت میں متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران سات لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں