انسپکشن میں اعلیٰ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چیئرمینCMITسلمان اعجاز

لاہور (بیورو چیف)چیئرمینCMIT سلمان اعجاز نے اجلاس میں ممبران وزیر اعلی معائنہ ٹیم کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم (CMIT) حکومت کے جاری منصوبوں اور خدمات کی مؤثر نگرانی، شفافیت اور بروقت تکمیل کیلئیمتحرک رہے ۔ چیئر مین CMIT سلمان اعجاز نے ادارے کو 24/7 متحرک رہنے ، تمام عوامی خدمات کے منصوبوں کا موقع پر معائنہ اور کسی بھی قسم کی غفلت، تاخیر یا ناقص کام کی صورت میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انسپیکشن کے کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ رپورٹس پر پیشرفت کی مسلسل نگرانی اور ذمہ داران کے احتساب پر زور دیا۔چیٔرمین CMIT نے محکمہ میں موجود شکایات کو متعلقہ محکموں کے سربراہان کو بھیجنے اور ان محکموں کو ان پر قانون کے مطابق عملدرامد کروانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام میگا پروجیکٹس میں بہتری، معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں