لاہور (بیوروچیف) موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کے لیے گائون پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ وکلا کو 2 نومبر سے عدالت میں پیشی کے دوران مقررہ ضابطہ لباس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وکلا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کے دوران ضابطہ لباس کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گرمیوں کے موسم میں وکلا کو گائون پہننے سے عارضی استثنی دیا تھا۔ مارچ 2026 میں جاری ہونے والی اطلاع کے مطابق یہ استثنی 30 مارچ سے نافذ ہوا تھا اور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ سمیت تمام بنچز پر لاگو تھا۔




