پشاور(بیوروچیف) خیبر پختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا، جس میں27محکموں کے لیے206 اقداما ت تجویز کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 100 سے 180روزہ ایکشن پلان میں ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر میں امن وامان، انتظامی ڈھانچہ، عوامی خدمات اور معاشی استحکام پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اس دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔اسی طرح خیبر پختونخوا میں سکولوں میں نیا فرنیچر، صحت کے مراکز پر سہولیات دینے کی تجویز بھی پلان میں شامل ہے جب کہ نوجوانوں کو بلاسود قرضے اور فنی تربیت دینے کے پروگرام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں امن و امان، انتظامی ڈھانچے کی بہتری، عوامی خدمات اور معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے 100 تا 180 روزہ ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے، جس میں صوبے کے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن کا مقصد صوبے میں انتظامی بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی کارکردگی کو مزید مثر بنانا ہے، ایکشن پلان میں صوبائی حکومت، سابقہ سینیٹر اور وزیر داخلہ، مختلف محکموں کے مشیروں اور سرکاری افسران نے بھی دورہ کر کے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔




