اسلام آباد(بیورو چیف)پنجاب میں ذرائع آمدن کانیاٹیکس پلان جاری، مختلف سروس سیکٹرز سے80ارب محصولات کاہدف ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب نے پلان حکومت کو پیش کردیا۔تفصیلات کیمطابق انٹرنیٹ،بینکنگ،انشورنس اورہوٹل سیکٹرز ٹیکس نیٹ میں سختی سیلایاجائیگا، فوڈڈیلیوری ایپس اورآن لائن ریسٹورنٹس پربھی ٹیکس لگے گا۔ 16 ہزاررجسٹرڈریسٹورنٹس کوٹیکس نیٹ میں لانیکافیصلہ کیا گیا، انشورنس سیکٹرسے5ارب روپے وصولی کاہدف مقرر، ٹیلی کام کمپنیوں سے5ارب روپے محصولات کاتخمینہ لگایا گیا۔لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل کالز پر بھی ٹیکس وصولی کی تیاری، بینکنگ سروسز سے 5 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جائیگا، اسٹاک مارکیٹ بروکریج کمیشنز پر 2ارب رو پے کا ہدف مقرر کیا گیا۔پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنیوں سے بھی ٹیکس کی وصولی ہوگی، شادی ہالز اور کیٹرنگ سروسز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل، ہوٹلز اور پراپرٹی بلڈرز سے مجموعی 5 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔




