انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ڈکیتی مزاحمت پرقتل

چونیاں (نامہ نگار) چونیاں میں ڈکیتی مزاحمت پر انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ناصرپہلوان کوسرمیں گولی مارکرقتل کردیاگیا’پولیس کے مطابق ناصرپہلوان دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گزشتہ رات حویلی لکھا سے کیری ڈبہ پر سوار ہوکرواپس گھر آ رہاتھا کہ مائی رابو حدود تھانہ الہ آبادکی حدودمیں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ناصر اللہ المعروف ناصر پہلوان کو سر پر فائر لگا اور لاہور لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کے بھائی مدثرکے مطابق ناصر پہلوان انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں حصہ لے چکا تھا،وہ 3بچوں کا باپ اورکھڈیاں کا رہائشی تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں