ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے اوورلو ڈ نگ پر سخت نوٹس کے بعد ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ضلع بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائیا ں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک اور ہائی وے پولیس کے افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ گوجرہ، ٹوبہ، کمالیہ اور پیرمحل میں مشترکہ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گاڑیوں کی نگرانی اور قانونی کارروائی کی ذمہ دار ہوں گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ اوورلوڈنگ میں ملوث گاڑی مالکان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔، جن میں بھاری جرمانے، گاڑیوں کی بندش اور دیگر سزائیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کی شکایات فوری طور پر متعلقہ حکام کو درج کروائیں ۔




