اپنی محنت سے شہرت حاصل کی۔ اریکا حق

لاہور (شوبز نیوز) ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی لڑکے کے ساتھ کپل ویڈیو نہیں بنائی اور اپنی محنت سے شہرت حاصل کی۔اریکا حق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی اتنی ہی دکھاتی ہیں جتنی ضروری ہوتی ہے، ان کی شخصیت دوستوں میں اور گھر میں مختلف ہوتی ہے اور انہوں نے شروع ہی میں یہ سمجھ لیا تھا کہ سوشل میڈیا پر کیا دکھانا ہے اور کس حد تک دکھانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے عاصم اظہر کے ساتھ میوزک ویڈیو کی تھی، جس پر کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس دوران انہیں اندازہ ہوا کہ ٹرولنگ کس طرح کی جاتی ہے اور وہ اس سے کافی ڈپریس بھی ہوئی تھیں۔ٹک ٹاکر کے مطابق بعد میں انہیں سمجھ آیا کہ لوگ اس لیے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ خود اس مقام پر نہیں پہنچ سکے جہاں وہ ہیں اور اسی لیے وہ تنقید کرتے ہیں۔اریکا حق نے یہ بھی کہا کہ شروعات میں جب وہ مشہور ہوئیں تو دیگر ٹک ٹاکرز وائرل ہونے کے لیے ان کا نام لیا کرتے تھے، جسے وہ پسند نہیں کرتی تھیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے مشہور ہونے کے لیے کبھی کسی لڑکے کے ساتھ کپل ویڈیوز نہیں بنائیں، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ اپنے بل بوتے پر شہرت حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں