اپنی چھت اپنا گھر پرواگرام ‘فیصل آباد سرفہرست

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ کی ہدایت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا ہفتہ وار کارکردگی اجلاس، پراجیکٹ ڈائریکٹر اپنی چھت اپنا گھر مرزا ولید بیگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 4,188مستفید خاندانوں کے ساتھ فیصل آباد پہلے نمبر پر آ گیا، 4,157مستفید خاندانوں کے ساتھ سرگودھا دوسرے نمبر پرہے،4,131مستفید خاندانوں کیساتھ اٹک تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سب سے زیادہ اٹک کے 1270خاندان تحت گھروں کی تعمیر مکمل کرچکے، دوسرے نمبر پرفیصل آباد میں 1210 گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی، تیسرے نمبر پر بہاولنگر میں823 خاندان گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے،صوبہ بھر میں15,361خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے۔ترجمان محکمہ ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ 71,541خاندان گھروں کی تعمیر میں مصروف، جلد مکمل کر لئے جائیں گے،78,600خاندان گھروں کی تعمیر کیلئے قرض حاصل کر چکے ہیں۔ 51,104 خاندا نو ں کو گھروں کی تکمیل کے لیے دوسری قسط کا اجراکیا جا چکا ،ابتک 95 ارب سے زائد کے قرضہ جات مستفید خاندانوں میں تقسیم کئے جا چکے۔زیادہ سے زیادہ لوگوں تک منصوبے کی آگاہی پہنچانے کے لیے پلان تشکیل دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں