اپنی چھت اپنا گھر پروگرام’ٹوبہ میں اب تک202گھر مکمل ہوچکے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کم آمدنی والے افراد کیلئیرہائشی گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ اب تک 202گھر مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی گھروں پر تعمیراتی کام تسلسل کیساتھ جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت 1247مستحق افراد کو 95کروڑ 7لاکھ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں تاکہ وہ اپنے ذاتی گھروں کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کے ذریعے سینکڑوں بے گھر خاندان محفوظ چھت اور باوقار زندگی کے خواب کو پورا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں