کراچی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور وامیکا گبی کی جوڑی نے انڈسٹری میں عمر کے فرق کی بحث چھیڑ دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور وامیکا گبی کی فلم بھوت بنگلا سنیما گھروں کی زینت بن گئی ہے لیکن پرانی یادوں کے بجائے فلم نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔اکشے کمار فلم میں وامیکا گبی کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو ان سے 26 سال چھوٹی ہیں۔90 کی دہائی کے اوائل سے مرد سپر اسٹارز مستقل رہے ہیں جن میں اکشے کمار، سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اجے دیوگن اور ریتھک روشن شامل ہیں ۔




