ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے لگائے گئے بے وفائی کے الزامات پر پہلی بار خاموشی توڑی ہے۔میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گووندا کا کہنا ہے کہ کوئی شخص سنیتا کو متاثر کر رہا ہے اور ان کے خلاف ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا۔انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ ان کی فطرت ایسی نہیں ہے کہ وہ کسی کو شرمندہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سات آٹھ سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انہیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، اور آج وہ سب اسی دائرے میں پھنسے ہوئے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ بدنامی ہمیشہ سے میرے نام کے ساتھ جڑی رہی ہے۔




