ہڑپہ (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے اہم ثقافتی اور تہذیبی مرکز ہڑپہ کے آثارقدیمہ کی بحالی کا فیصلہ کرلیا،بحالی منصوبے پر ایک ارب 42 کروڑ 98لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ہڑپہ میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سیاحوں کیلئے رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی، پنجاب کا محکمہ آثار قدیمہ جون 2028تک ہڑپہ کی مرمت و بحالی کا کام کریگا، منصوبے کے تحت ہڑپہ کے آ ثا ر قدیمہ دیکھنے کیلئے واچ ٹاور بھی بنایا جائے گا۔ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے وادی سندھ کی تہذیب کے بارے میں آگاہی دی جائیگی، ایک ماڈل ویلج کا قیام بھی صوبے کے تحت عمل میں لایا جائیگا۔




