ایجوکیشن افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا ہے کہ ایجوکیشن افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور سکولوں کے باقاعدگی سے دورے کرکے زمینی حقائق کے مطابق رپورٹس فراہم کی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کام چوروں کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ عادی غیر حاضر ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کیخلاف محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے وزٹس کے دوران سامنے آنے والے مسائل کے حل تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے سکولوں میں واش رومز کے فعال ہونے،پینے کے پانی کی دستیابی،بجلی کیکنکشنز،چاردیواریوں کی تعمیر پر بریفنگ لی اوربعض عدم دستیاب سہولیات کی سو فیصد فراہمی کے لئے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کونسلز کو مکمل فعال رکھنے اور انتظامی امور میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے انرولمنٹ مہم کے اہداف کا جائزہ لیا اور کہا کہ داخل ہونے والے طالب علموں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے اس مقصد کیلئے اساتذہ کو مزید متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی انکوائر زیرالتوائنہیں رہنی چاہیے،اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اپنی رپورٹنگ کو بہترکریں۔انہوں نے سی او سے کہا کہ وہ ضلعی میٹنگ سے قبل تمام افسران سے میٹنگ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طالب علموں کو دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ معیاری تربیت بھی فراہم کرنی ہے جس کے لئے اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیجس سے روگردانی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے سکولوں میں کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹو نے محکمانہ کارکردگی،سکولوں کے وزٹس سمیت انتظامی وتدریسی امور پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں