دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے آل رائونڈر حسین طلعت کو ایشیا کپ2025ء کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک اہم کیچ ڈراپ کرنے پر شائقین کرکٹ کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔یہ واقعہ میچ کے نویں اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا، جب اسپنر ابرار احمد نے شارٹ گیند کروائی اور بھارتی بلے باز سنجو سیمسن نے شاٹ کھیل کر گیند کو ڈیپ مڈوکٹ کی سمت بھیجا، جہاں حسین طلعت فیلڈنگ کر رہے تھے۔29 سالہ طلعت نے آگے بڑھ کر دونوں ہاتھوں سے کیچ پکڑنے کی کوشش کی مگر گیند ان کے قابو میں نہ آئی اور زمین پر گر گئی۔کیچ ڈراپ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے حسین طلعت کو میچ برباد کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا، ایک مداح نے لکھا کہ حسین طلعت نے سب کچھ ضائع کر دیا۔ایک اور مداح نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیمسن کا کیچ چھوڑنا پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ ثابت ہوا، یہی لمحہ تھا جس نے میچ ہمارے ہاتھ سے نکال دیا، حسین طلعت کی وجہ سے ہم ہار گئے۔شائقین نے الزام لگایا کہ آل رائونڈر نے بولنگ یونٹ کی محنت ضائع کر دی، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حسین طلعت نے سب سے آسان کیچ سب سے اہم وقت پر چھوڑ دیا، ایسے کھیل سے جیتنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟کچھ مداحوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ حسین طلعت نے کیچ نہیں بلکہ کپ چھوڑا، یہ کیچ اگر پکڑا جاتا تو بھارت پر بھرپور دبا ہوتا۔
، لیکن حسین طلعت نے کپ ڈراپ کر دیا۔




