لاہور(سپورٹس نیوز)بحرین میں ہونے والی ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا ننانوے رکنی دستہ حصہ لے گا۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد چیف ڈی مشن ہوں گے، مناما بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کا میلہ بائیس اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں چودہ سے اٹھارہ سال کے پینتالیس ممالک کیچار ہزار تین سو کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے




