ایف سی سی آئی کے الیکشن میں نیشنل گروپ کلین سویپ کریگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اللہ کے فضل و کرم سے21 اور22 ستمبر کو نیشنل گروپ کلین سویپ کرے گی’ صرف کاغذی کاروائی باقی ہے’ محنت کا دامن نہیں چھوڑنا’ ان خیالات کا اظہار نیشنل گروپ کے کنوینر شبیر حسین چاولہ’ جنرل سیکرٹری رانا محمد سکندراعظم خاں نے نیشنل گروپ کے ممبران کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ میٹنگ نیشنل گروپ کے امیدواران ایسوسی ایٹ کلاس شیخ محمد فاضل’ فیصل نعیم پراچہ’ محمد عمر’ حافظ عاصم حبیب سمرائ’ محمد یوسف’ محمد جاوید شریف’ محمد مغیث کھوکھر’ محمد تنویر ریاض’ ملک فراست علی’ شیخ محمد آصف’ میاں عبدالسلام شاہد’ صداقت حسین لودھی’ طارق قادری’ چوہدری بلال قدوس ‘ شیخ یوسف موتی سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی’ شبیر حسین چاولہ اور رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ اب گھر بیٹھنے کا وقت گزر گیا’ باہر نکلیں اور ایک ایک ووٹر سے ملیں اور انہیں نیشنل گروپ کے امیدواروں کو کامیاب کروانے پر قائل کریں’ ہمیں یقین ہے کہ فیصل آباد کے صنعت کار اور تاجر نیشنل گروپ کی کامیابی کیلئے ووٹ بھی دیں گے اور سپورٹ بھی کریں گے’ مقررین نے کہا کہ نیشنل گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اصولوں پر کبھی سودا نہیں کریگی۔’ انہوں نے کہا کہ نیشنل گروپ کی فتح یقینی نظر آ رہی ہے’ اس موقع پر نیشنل گروپ کے امیدواران برائے ایسوسی ایٹ کلاس نے اپنی اپنی کارکردگی اور الیکشن کمپین کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں جو لسٹیں دی گئی تھیں ہم ان ایک ایک ووٹر کو بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا ہے اور کچھ کو ذاتی طور پر بھی ملے ہیں’ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ 99 فیصد ووٹروں نے نیشنل گروپ کے امیدواروں کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی نہیں بلکہ نیشنل گروپ کے تمام امیدواروں کیلئے ووٹ مانگتے ہیں جس میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں