ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب رائو تسنیم احمد خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی ہدایات پر سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔اس ضمن میں سول ڈیفنس ٹیم نے کارر و ا ئی کے دوران ایک غیر قانونی ایل پی جی سیل پوائنٹ کو سیل کرتے ہوئے چالان کیا، جبکہ ایک پٹرول پمپ کو ناقص فائر سیفٹی انتظامات کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمود حسین گل نے کہا کہ آئل اور گیس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔




