حافظ آباد (نامہ نگار) رائیونڈ سے قافلہ لیکر چنیوٹ آنے والی بس حافظ آباد میں بس سیم نالے میں گرنے سے5افراد جاں بحق جبکہ 30زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حافظ آباد میں فتکی فلائی اوور پر مسافر بس تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ کنٹرول کھونے سے سیم نالے میں جاگری۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر بس میں قافلہ رائیونڈ سے چنیوٹ اجتماع میں شرکت کے لیے جارہا تھا، بس حادثے کا شکار ہونے سے 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے جن میں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔دریں ثناء ۔تھرپارکر(نامہ نگار)نگرپارکر کے گاں ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں9افراد جاں بحق اور4شدید زخمی ہوگئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحقافراد میں 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں، واقعے میں زخمی 4 افراد سول سوسائٹی مٹھی میں زیر علاج ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، یہ واقعہ ڈانو دھاندل کے بنیادی صحت مرکز پر کھڑی ایمبولینس میں ہوا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو ریفر کرنے کیلئے ایمبولینس میں بٹھایا جا رہا تھا، سلنڈر فٹ کرنے کے دوران اچانک دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مٹھی منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ، ہیلتھ ایمرجنسی، ریسکیو 1122 اور ٹان حکام موقع پر پہنچ گئے۔




