طیب اردوان کا امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو فون

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیاہے۔ ترک صدر نے امریکی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ دفاعی اتحاد کے تحت آبنائے ہرمز اور یمن میں درپیش مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق طیب اردوان نے ٹرمپ کو بتایا کہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے بھی دونوں ممالک کے مابین سفارتی عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں