ایم ایس دھونی کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کیلئے مینٹورشپ کی پیشکش

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ابتدائی طور پر ٹی 20ورلڈکپ 2026کے لیے مینٹور شپ کی پیشکش کی ہے، اگر وہ اسے قبول کرلیتے ہیں تو انہیں تمام فارمیٹس کا مینٹور بنائے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ایس دھونی فی الحال یہ ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دھونی کے انکار کی وجہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ہیں، کیوں کہ دھونی نہیں چاہتے جب تک گمبھیر تینوں فارمیٹس کے ہیڈ کوچ ہیں، وہ یہ کردار سنبھالیں۔دھونی اور گمبھیر کے درمیان پرانے اختلافات ہیں اور اندرونی ذرائع کا ماننا ہے کہ دھونی کسی ایسے منظرنامے سے بچنا چاہتے ہیں جہاں ان کی ذمہ داریاں گمبھیر کے کردار سے ٹکرا سکیں یا تنا کی صورتحال پیدا ہو۔ 2021کے ٹی20 ورلڈ کپ میں روی شاستری کی کوچنگ کے دوران دھونی کو صرف اسی ٹورنامنٹ کے لیے مینٹورشپ آفر کی گئی تھی تاہم بورڈ کی حالیہ پیشکش بہت زیادہ وسیع ہے۔بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ دھونی اپنی خدمات بھارت کی تمام نیشنل ٹیموںکے لیے فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں