راولپنڈی(بیوروچیف) ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈان کے دوران 8 کروڑ کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 7کاررو ا ئیوں کے دوران 5 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے مختلف آپریشنز کے دوران 8کروڑ 37لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 97.165کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے 2مسافروں کے سامان سے کپڑوں میں جذب 19کلوگرام آئس برآمد ہوئی جب کہ ایک اور کارروائی میں جدہ جانیوالے 3 مسا فروں کے جوتوں سے 1.6کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی، جن میں 2خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔




