لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ رواں سال صوبے بھر میں 11ہزار 397ملزمان کو گرفتار کرکے 10ہزار849مقدمات درج کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 5 لاکھ 99ہزار 340پتنگیں اور 19ہزار 361ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔صوبائی دارالحکومت لاہو ر میں بھی پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے شہر میں 5ہزار 740ملزمان کو گرفتار کرکے 5ہزار 466مقدمات درج کیے۔ اس دوران 2لاکھ 17ہزار 176پتنگیں اور ڈور کی 7 ہزار 875 چرخیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی کسی صورت قابل برداشت نہیں اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھی کریک ڈان کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ پتنگ بازی کے باعث پیش آنے والے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔پنجاب پولیس کے مطابق پتنگ بازی اور اس سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔




