لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بالرز ڈویلپمنٹ کیمپ 24 اگست سے شروع ہوگا، جس میں 12 فاسٹ بالرز اور 8 اسپنرز کو مدعو کیا گیا ہے۔کیمپ کے پہلے مرحلے میں فاسٹ بالرز 24 سے 28 اگست تک تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے، دوسرے مرحلے میں اسپنرز کا کیمپ 31 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ کیمپ میں بالرز قومی وائٹ بال کوچز اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں اپنی مہارتوں پر کام کرینگے۔ تمام بالرز کی تکنیک کا جائزہ لینے کے ساتھ انہیں آنے والے ڈومیسٹک سیزن کی تیاری بھی کروائی جائیگی۔




