اوڈینس(سپورٹس نیوز)جنوبی کوریا کی عالمی نمبر ون بیڈمنٹن کھلاڑی این سی ینگ نے ڈنمارک بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جاپان کی اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ این سی ینگ نے اس فتح کے ساتھ ہی اپنا 47 واں بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور بیڈمنٹن کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی ویمنز کھلاڑی بن گئیں۔ارینا فین اوڈینس، ڈنمارک میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 سالہ این سی ینگ نے سنسنی خیز مقابلے میں پہلا گیم 23ـ21 سے ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے سٹریٹ سیٹس میں 14ـ21 اور 18ـ21 سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ 78 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے کے فیصلہ کن گیم میں وہ 5ـ11 سے پیچھے تھیں، تاہم مسلسل عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کر لی۔




