ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ایڈوائزر محتسب اعلی پنجاب ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد عبداللہ کی زیر صدارت عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہر ی یونین کونسل نمبر 58، دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیو نٹی ڈویلپمنٹ، کمالیہ نزد گریڈ اسٹیشن کمالیہ میں منعقد ہو گی ۔ یہ کھلی کچہری مورخہ 11نومبر 2025بوقت صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی، جس میں شہری اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست پیش کر سکیں گے۔محتسبِ اعلی پنجاب کے ادارے کا مقصد عوام کو انصاف کی فراہمی، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری، اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔




