ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے پروبیشنری آفیسرز کو فلڈ سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پروبیشنری آفیسرز تعلیمی، صحت عامہ اور بنیادی سہولیات کی بحالی سے متعلق سرگرمیوں کا فیلڈ میں جا کر معائنہ کریں گے تاکہ وہ ایمرجنسی حالات میں انتظامی امور اور عوامی خدمت کے عملی تقاضوں سے براہِ راست آگاہی حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں