سرگودہا( بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ای بزپورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی پیش رفت کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں اضلاع میں اب تک 672 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 496 کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 504 درخواستوں پر پراسس مکمل ہو گیا ہے۔ 18 درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔کمشنر سرگودہا نے ہدایت کی کہ ای بز پورٹل کے ذریعے عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔




