اے سی کمالیہ کی زیر نگرانی تجاوزارت کیخلاف آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع کو تجاوزات سے پاک بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی سربراہی میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تحصیل کمالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر اقراناصر کی نگرانی میں شہر کی بیوٹیفکیشن لائن پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔ انفورسمنٹ آفیسر تابش رضا کی سربراہی میں شہر کے اہم بازاروں اور مرکزی سڑکوں پر بھرپور آپریشن کیا گیا، جس دور ا ن عارضی اور پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں