بادشاہ نے جذباتی طور پر دھوکا دیا، ایشا ریکھی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ اور ماڈل ایشا ریکھی کا کہنا ہے کہ انہیں ریلیشن شپ میں استعمال کیا گیا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ ان کے سابق شوہر بادشاہ نے انہیں جذباتی اور جسمانی طور پر دھوکا دیا۔بگ باس 20 میں گفتگو کے دوران ایشا ریکھی نے اپنے تعلقات میں دھوکا دیے جانے کے احساس کے بارے میں کھل کر بات کی اور اپنے ماضی کے تلخ رشتوں کا تذکرہ کیا۔ اس سے قبل 33 سالہ ایشا ریکھی اپنی نجی زندگی کے حوالے سے اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے بادشاہ کے ساتھ شادی کے صرف پانچ ماہ بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اب انھوں نے بالآخر اپنی علیحدگی کی وجہ کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔بگ باس کی حالیہ قسط میں ایشا کو کنیکا مان کے ساتھ ایک ریلیشن شپ میں دھوکے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے براہِ راست بادشاہ سے اپنی علیحدگی کا ذکر تو نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں