گیانا (سپورٹس نیوز) دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز ویمنز نے کیریبین پریمیئر لیگ کا کامیاب دفاع کرتیہوئے مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بارباڈوس رائلز ویمنز نے ویمنز کیریبین پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں گیانا ایمیزون واریئرزویمن کو3وکٹ سے شکست دے کرٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی ۔




