ممبئی (بیوروچیف) بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شنکر نامی ملازم نے باس سے طبیعت ناساز ہونے پر چھٹی مانگی، مگر صرف 10منٹ بعد اچانک انتقال کر گیا۔ کہتے ہیں موت کبھی بھی اور کہیں بھی آسکتی ہے۔ بھارت میں ایسا ہی ہوا جب شنکر نامی شخص نے اپنے باس سے طبیعت خراب ہونے پر چھٹی مانگی۔ لیکن اگلے دس منٹ میں انتقال کر گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی میں منیجر کے طور پر کام کرنے والے کے وی آئیر نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والا 40 سالہ شنکر ایک صحت مند شخص تھا ۔




