بانی PTI 2018ء کیطرح فیض یاب ہونا چاہتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی2018کی طرح فیضیاب ہونا چاہتے ہیں مگراب ان کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی حکومت نے ملک میں سیاسی تنا کم کرنے اورمعاشی استحکام کے لیے مزاکرات کی پیشکش کی مگر نظر آرہاہے کہ بانی ریاست سے ٹکراچاہتے ہیں اس سے وہ اپنا نقصان کریں گے۔ میاں نواز شر یف نے کبھی جلا گھیرا کی سیاست نہیں کی ہمیشہ جمہور یت اور قانونی راستے اختیار کئے ہیں۔ انکاکہناتھاکہ وزیر اعظم میاں شہباز شر یف نے اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر میاں نواز شریف کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی ہے۔پی ٹی آئی 5فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے پھر قانون حرکت میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں