بجلی چوری کرنیوالے افراد قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)بجلی چوری کر نے والے افرادقانون کی زد میں آگئے۔ معلوم ہواہے کہ فیسکوٹاسک فورس گوجرہ نے پارک سٹی گوجرہ میں محمد نعمان کے بجلی میٹر کو چیک کیا تووہ ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر تاہواپایا گیا۔چک نمبر347ج ب کے ناصر کے بجلی میٹر کی چیکنگ کی گئی تووہ میٹر میںچھیڑچھاڑ کر کے بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا۔چک نمبر341ج ب کا عمران بھی واپڈاکی مین ٹرمینل میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر تا ہو اپایا گیا۔چک نمبر281ج ب کے عارف اقبال کا بجلی میٹر چیک کیا تووہ اپنے میٹرسے چھیڑ چھاڑ کرکے بجلی چوری کر تا ہوا پایا گیا۔چک نمبر93ج ب کامحمد اویس اور چک نمبر415ج ب کاشاہ زیب بھی اپنے اپنے بجلی میٹرسے بجلی چور ی کر نے کے مرتکب پائے گئے ٹیم نے ان کے بجلی میٹر اتارکر تحویل میں لے لئے اور تحریری طور پر پولیس کو آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں