گوجرہ(نامہ نگار) فیسکو ٹاسک فورس نے دو مختلف مقامات سے بجلی چوری پکڑ لی۔معلوم ہواہے فیسکوٹاسک فورس نے چک نمبر359ج ب کے عبداللہ کے بجلی میٹر کو چیک کیا تو اس میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری ہونا پائی گئی جبکہ چک نمبر425ج ب مبشر حسن کے بجلی میٹر سے بھی ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری پائی گئی جس پر ٹیم نے ان کے بجلی میٹر اتارکر تحویل لے لئے اورافسران کو آگاہ کیاجس پر ایس ڈی اوواپڈانے تحریر طور پر تھانہ صدر پولیس کو آگاہ کیا جنہوں نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔




